بھوپال:11؍اپریل:گزشتہ روز مسجد ساجدہ سلطان صاحبہ کربلا روڈ پر صبح 9:30 سے مغرب تک حج کا تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رئیس العلماء مدھیہ پردیش مولانا مفتی رئیس احمد خان قاسمی، مفتی دارالافتاء بھوپال نے عازمین حج کو حج و عمرہ کے ارکان عملی طور پر سکھائے۔
واضح ہو کہ یہ پروگرام دو نشستوں پر منعقد ہوا پہلی نشست صبح 9:30 بجے مفتی مرغوب الرحمن خان قاسمی( مہتمم مدرسہ مفتاح العلوم ادب گاہ عثمانیہ) باغ فرحت افزاء بھوپال، کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ،وہیں مولانا اختر قاسمی نے عازمین حج کو حج کا مومن کے لئے روحانی ارتقاء بتایا ،بعد ازاں مفتی صاحب نے آداب مدینہ منورہ و عمرہ کے ارکان سکھائے، نیز نشست ثانی بعد نماز ظہر متصلا منعقد کی گئی، جس کا آغاز حافظ مسعود الرحمن مفتاحی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس کے بعد مفتی مطیع الرحمن خان قاسمی بھوپالی نے نعت پاک سے مجلس کو محظوظ کیا۔پھر مفتی صاحب نے عازمین کو حج کے ارکان عملی طور پر سکھائے وہیں ڈاکٹر اقبال نے سفر حج میں پیش آنے والی مشکلات کا حل بتایا اور بہترین رہنمائی فرمائی۔ بعد نماز عصر سوال و جواب کی مجلس کا انعقاد ہوا ۔اس کے بعد مفتی رئیس احمد خان قاسمی کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کی نظامت مفتی انعام الرحمن خان قاسمی نے انجام دی، وہیں دیگر ذمہ داریاں مولانا قاری رفیق احمد خان اسعدی نےاداکی، مسجد کمیٹی کے تمام ممبران کو دیگر رضاکاران نے بخوبی اپنے فرائض انجام دئیے اور عازمین حج کی خدمت شرف حاصل کیا۔
واضح رہے کہ حضرت مفتی رئیس احمد خان قاسمی گزشتہ 30 سالوں سے مسلسل عازمین حج کی بہترین انداز میں تربیت فرما رہے ہیں اور مختلف اضلاع میں حج کے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جیساکہ ضلع رائسین میں 29 مارچ کو اور ضلع برہانپور میں 4 اپریل کو ہوچکا ہے ،وہیں اگلا پروگرام 14 اپریل منگاؤلی ضلع اشوک نگر اور 19 اپریل سیونی بالا گھاٹ اور 26-27 اپریل کو ممبئی حج ہاؤس میں عازمین حج کی تربیت کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔یقینا مفتی صاحب کی بے لوث خدمات عوام کے تئیں قابل ستائش اور عند اللہ مقبول و ماجور ہیں، دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کا سایہ عاطفت باشندگان بھوپال و مدھیہ پردیش پر تادیر قائم رکھے، آمین۔