بھوپال:07؍اپریل:گورنر مسٹر منگوبھائی پٹیل نے مدھیہ پردیش ریاستی اطلاعاتی کمیشن کے نو مقرر شدہ ریاستی اطلاعاتی کمشنروں کو منگل کو حلف دلایا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو ،چیف سکریٹری مسٹر انوراگ جین اسٹیج پر موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب لوک بھون کے ساندیپنی آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پروزیر پنچایت اور دیہی ترقیات مسٹر پرہلاد سنگھ پٹیل بھی موجود تھے ۔گورنر مسٹر پٹیل نے مسٹر آلوک ناگر اور مسٹر راجیش بھٹ کو ریاستی اطلاعاتی کمشنر کے عہدے کاحلف دلایا۔ انہوں نے حلف برداری کے بعد ریاستی اطلاعاتی کمشنروں کو گلدستے پیش کر کے مبارکباد اور نیک خواہشات دیں۔ حلف کی کارروائی ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر سنجے شکلا نے کی۔حلف برداری کی تقریب میں انسانی حقوق کمیشن کے صدر مسٹر اودھیش پرتاپ سنگھ، چیف اطلاعاتی کمشنر مسٹر وجے یادو، اطلاعاتی کمشنر مسٹر اومکار ناتھ، ڈاکٹر وندنا گاندھی، ڈاکٹر اوما شنکر پچوری، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ دفتر مسٹر نیرج منڈلوئی، گورنر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر نوینیت موہن کوٹھاری، سکریٹری وزیر اعلیٰ دفتر مسٹر آلوک سنگھ، پولیس کمشنر بھوپال مسٹر سنجے کمار، عوامی نمائندے، سینئر انتظامی افسران، اطلاعاتی کمشنروں کے اہل خانہ، لوک بھون اور اطلاعاتی کمیشن کے افسران موجود رہے۔









