رائے پور:02؍اپریل:(پریس ریلیز) یکم اپریل کو چھتیس گڑھ اردو اکادمی کے دفتر میں اکادمی کے سہ ماہی مجلے چشمہ اردو کی اشاعت کے سلسلے میں مجلس مشاورت کی ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا ۔ مجلے کے نثری حصے کے ۔نگراں ڈاکٹر رونق جمال ، فضل عباس صاحب ہیں اور شعری حصے کے نگران جاوید ندیم ، سخنور حسین سخنور صاحب ہیں ۔
کمپوزر اختر رضا صاحب ہیں ۔ اختر رضا صاحب نے دستیاب ہوئی غزلیں ، نظمیں ، افسانے ، افسانچے اور مضامین مجلس مشاورت کے سامنے رکھے ۔ مجلس نے مسلسل چار گھنٹے جدو جہد کرکے جنوری تا مارچ چھبیس کے شمارے کو تریب دیا ۔ ان شاءاللہ شمارہ اسی ہفتے کمپوز ہو کر چھپنے چلا جائے گا اور اسی ماہ کے آخر میں قارئین کے ہاتھوں میں ہوگا ۔ اداریہ سکریٹری اسلم خان نے رقم کیا ہے ۔
سرورق کے اندرونی صفحات پر اکادمی کے ذریعے کی گئی کار گزاری کی دلچسپ تصاویر شائع کی جارہی ہے ۔ شمارے میں شامل کیئے گئے افسانے ، مضامین ، نظمیں غزلیں بھی کافی دلچسپ ہیں ۔ کل ملا کر چونسٹھ صفحات کے شمارہ کا ہر صفحہ قابل مطالعہ ہے ۔









