رائسین:31؍مارچ(پریس ریلیز) مدھیہ پردیش کانگریس اقلیتی مورچہ کے صوبائی صدر ایڈووکیٹ جناب شیخ علیم کی منگل کے روز غیرت گنج آمد پر کانگریس کارکنان نے ان کا پُرجوش اور شاندار استقبال کیا۔ وارڈ نمبر 12 میں واقع شیو سائیں ڈھابہ کے سامنے محمد عمر ٹھیکیدار کے ادارے “ماج گرینائٹ” پر منعقدہ استقبالیہ پروگرام میں ڈھول نگاڑوں اور آتش بازی کے ساتھ ان کا خیرمقدم کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کے متعدد عہدیداران اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود رہے۔
پروگرام میں اقلیتی مورچہ کانگریس کے ضلعی صدر عدیل صدیقی، سینئر کانگریسی رہنما لادلے بھائی، بلاک صدر سنجیو رائے، نگر صدر مکیش سنگھ ٹھاکر، یوتھ کانگریس بلاک صدر ارشد انصاری، نیمی چند رجک، راج کشور راجپوت، سنیل شریواستو، مہیش شریواستو، منوج پٹیل، کامل قریشی سمیت دیگر معزز افراد شریک ہوئے۔
پروگرام کے دوران موجود رہنماؤں نے شیخ علیم کو پھولوں کی مالائیں پہنا کر ان کا استقبال کیا اور ان کی قیادت کی تعریف کی۔ اس موقع پر تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور آئندہ سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب میں کانگریس کارکنان کا جوش و خروش دیدنی تھا۔