بھوپال:24؍مارچ:(پریس ریلیز)ایم آئی ایم کے صوبائی صدر جناب محسن علی خان نے جمعیت علمائے ہند مدھیہ پردیش کے صوبائی صدر، مفتیِ اعظم حضرت مولانا مفتی احمد خان صاحب سے مدرسہ جامِعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی میں تشریف آوری پر ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے عید الفطر کے خوشی کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ملک میں امن، بھائی چارے اور ترقی کی دعا کی۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان موجودہ سماجی اور قومی حالات پر بھی اہم بات چیت ہوئی۔ مفتیِ اعظم حضرت مولانا مفتی احمد خان صاحب نے اس موقع پر ایم آئی ایم اور اس کی قیادت کو اپنی خاص دعاؤں سے نوازا اور قوم و سماج کی بہتری کے لئے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی نصیحت کی۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں آپسی اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرتی امن اور استحکام قائم رہ سکے۔ اسی دوران محسن علی خان نے بھی مفتیِ اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کو قوم کے لیے بہت اہم قرار دیا۔یہ ملاقات آپسی تعلقات کو مضبوط کرنے اور سماج کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی سمت میں ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔