بھوپال:11؍مارچ:(پریس ریلیز)عوام پریشان ہیں اور حکومت بے فکر نظر آ رہی ہے۔ گیس سلنڈر کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پورے بھوپال شہر میں گیس ایجنسیوں نے بکنگ لینا بند کر دی ہے، جس سے عام لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔ سلنڈر کے لیے 25 دن کا وقت دیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
عام عوام اور لاڈلی بہنوں کو دیے جانے والے گیس سلنڈروں کے لیے حکومت فوری طور پر مناسب انتظامات کرے تاکہ عام لوگوں اور غریب خاندانوں کو راحت مل سکے۔ہم ریاستی اور مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں۔









