بھوپال:28؍فروری:(پریس ریلیز)گزشتہ روز مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر رینا بوراسی کی ہدایت پر بھوپال میں مہیلا کانگریس کی جانب سے ریاستی کانگریس دفتر (پی سی سی) کے باہر ایپسٹین فائل میں مرکزی وزیر ہردیپ پوری کا نام سامنے آنے پر ان کا پتلا نذرِ آتش کیا گیا۔ اس پروگرام کی قیادت محترمہ روپالی شرما نے کی۔انہوں نے کہا کہ ایپسٹین فائل میں مرکزی وزیر ہردیپ پوری کا نام آنا انتہائی شرم کی بات ہے اور انہیں فوری طور پر اپنے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔اس موقع پر نگر نگم میں قائدِ حزبِ اختلاف محترمہ شبستہ زکی، سابق پارشد سروج گجرے، سینئر کانگریس لیڈر محترمہ مایا وشوکرما (امّاں)، کانگریس لیڈر مہک رانا، محترمہ گیتا چوہان، محترمہ لتا دیورے، کانگریس لیڈر شوبھا چاندے، محترمہ گیتا جاتَو اور بڑی تعداد میں مہلا کانگریس کی کارکنان موجود تھیں۔