بھوپال:25؍فروری:(پریس ریلیز)مدرسہ تحفیظ القرآن بھوپال ایم پی میں ایک مختصر دینی و اصلاحی پروگرام منعقد کیاگیا جسمیں مدرسہ تحفیظ القرآن کے سیکریٹری اور رضا اردو کلاسیز کے ڈائریکٹر مفتی محمد شاہد رضا القاسمی نے رمضان المبارک کی فضیلت اور اس کی عظمت کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان المبارک اللّٰہ رب العزت کی جانب سے عظیم برکتوں اور مغفرتوں والا مہینہ ہے جس کے روزے فرض اور تراویح سنت قرار دی گئی ہے انہوں حاضرین کو خاص طور متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ گزشتہ رمضان میں جو لوگ ہمارے درمیان تھے ان میں سے بہت سے اس سال موجود نہیں ہیں لہذا ہم تمام امت مسلمہ کو اس مبارک مہینے کی قدر دانی زیادہ سے زیادہ کرنی چاہئے اور عبادت کا اہتمام کرنا چاہئے اور کثرت سے استغفار اور نوافل پڑھنا چاہئیے اور اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے کیونکہ اللّٰہ رب العالمین غفور الرحیم ہے وہ انسان کے سارے گناہوں کو بخش دیگا بشرطیکہ بندہ سچے دل گناہوں سے توبہ کرلے. نیز انہوں یہ بات واضح طور پر فرمایا کہ روزے کا مقصد انسان کے اندر تقوی اور پرہیز گاری پیدا کرنا ہے جس طرح اللّٰہ تبارک وتعالیٰ کے خوف سے حلال چیز کو ترک کردیتا ہے اسی طرح اسے ہرقسم کے حرام اور ناجائز امور چیزوں سے بھی مکمل طور سے اجتناب کرنا چاہیے مفتی محمد شاہد رضا القاسمی نے رمضان المبارک اور قرآن کریم کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اسی ماہ میں قرآن پاک کا نزول ہوا اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت جبرئیل کے ساتھ قرآن پاک کا دور فرمایا تھے انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ رمضان المبارک میں روزانہ تلاوتِ قرآن کو معمول بنایا جائے۔انہوں نے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ واقعی میں رمضان انسانی ہمدردی،خیرخواہی ،صبر و تحمل، اور آپسی اتحاد و اتفاق کا مہینہ ہے اور آخر میں یہ بات خاص طور سے فرمایا کہ رمضان المبارک میں غریب مسکین اور محتاج مسلمانوں کا خیال رکھا جائے میں دعاء گو ہوں اللّٰہ پاک آپ سب کو سلامت رکھے اور اپنے حفظ وامان میں رکھے اور آپ کے تمام جائز مرادوں کو پورا فرمائے اور آپ کے کاروبار میں خوب خوب ترقی عطاء فرمائے۔ پروگرام مدرسہ تحفیظ القرآن کے ناظم اعلیٰ حافظ سید عبدالناصر صاحب کی رقت آمیز دعاء پر اختتام پذیر ہوا۔









