بھوپال:17؍فروری:اکھل بھارتیہ بھاشا ساہتیہ سمیلن اور شریمتی سمن چترویدی میموریل ٹرسٹ کے مشترکہ اہتمام میں قومی اعزاز کی تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام کی صدارت سابق ممبر آف پارلیمنٹ شری رگھونندن شرما نے کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سپرے سماچار پتر سنگراھلیہ کے ڈائریکٹر پدم شری وجے دت شری دھر،مہمان اعزازی بطور سینیئر کوی ڈاکٹر رام ولبھ آچاریہ موجود تھے۔ اس موقع پر مختلف زبانوں کے ادیبوں شاعروں کو ۲۰۲۶ کے قومی اعزازات سے نوازا گیا، جو ہندوستان کے مختلف حصوں سے تشریف لائے تھے ۔ اردو شعر و ادب کے لئے صوبے کے نمائندہ شاعر بدر واسطی کو کیف بھوپالی اعزاز ۲۰۲۶ سے سرفراز کیا گیا۔دنیائے اردو شعر و ادب نے بدر واسطی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعزاز دینے والی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا ہے۔









