بھوپال ،10؍فروری (پریس ریلیز) نہایت مسرت کے ساتھ یہ خبر شائع کی جا رہی ہے کہ شاہد ساگری کابارہواں شعری مجموعۂ’’پروازِ فکر‘‘شاہد پبلیکیشن کے زیراہتمام شائع ہوکر منظرعام پرآگیاہے۔جونظموں پرمشتمل ہے۔
شاہد ساگری اردوکے ان خاموش خدمت گاروں میں شامل ہیں جونہ شورمچاتے ہیں اور نہ دعوے کرتے ہیں بلکہ مسلسل کام کے ذریعہ اردو کوزندہ رکھتے ہیں۔ان کی یہ خدمت اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو آج بھی ایسے مخلص ہاتھوں میں محفوظ ہے جواسے صرف اظہار کاذریعہ ہی نہیں بلکہ امانت سمجھتے ہیں تاہنوز ان کے گیارہ شعری مجموعے شائع ہوکرمنظرعام پر آچکے ہیں اورقبولِ عام کی سند حاصل کرچکے ہیں۔ انشاءاللہ رسمِ رونمائی عید کے بعد ہوگی۔









