بھوپال:06؍فروری:(نمائندہ خصوصی)یہ نہایت مسرت اور فخر کا موقع ہے کہ راجدھانی کے عارف نگرواقع دارالعلوم زینت القرآن میں گزشتہ روز11 بچوں نے ایک ہی نشست میں مکمل حفظِ قرآنِ کریم سنا کر غیر معمولی صلاحیت، محنت اور استقامت کا ثبوت دیا۔ یہ کامیابی ان کی مسلسل جدوجہد، اساتذہ کی مخلص رہنمائی اور والدین کی دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان بچوں کے سینوں کو نورِ قرآن سے ہمیشہ منور رکھے اور انہیں دین و دنیا میں کامیابی عطا فرمائے۔ یہ بچے امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ اور روشن مستقبل کی امید ہیں۔اس موقع پر دارالعلوم کے ناظم مولاناعبدالحفیظ صاحب نے تمام طلبا کوانعامات دیکر حوصلہ افزائی کی اورنیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعائیں دیں۔