بھوپال 5فروری (پریس ریلیز) شہر غزل بھوپال کے ادبی حلقوں کے لئے انتہائی خوش کن خبر ہے کہ شہر کے ممتاز مترنم شاعر جناب ایس ایم سراج جبلپور کی ادبی تنظیم ہم سب کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے“یاد طاہر فراز“ مشاعرہ بعنوان “ بہت یاد آتے ہو تم“ میں شرکت فرمائیں گے۔
مشاعرے کے کنوینر مشہور ناظم مشاعرہ منان فراز اور معاون کنوینر ایڈوکیٹ پرشانت مشرا نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ مشاعرہ 9 فرور ی کو شام ساڑھے چھ بجے انڈین کافی ہاؤس نزد پولس کنٹرول روم جبلپور میں منعقد ہوگا۔اس موقع پر شہر کے ادب نواز دوستوں نے ایس ایم سراج کو مبارکباد اورنیک خواہشات پیش کی ہیں۔









