برہانپور:2؍فروری :(پریس ریلیز) مسلم خواتین کی تنظیم کاروانِ علم جو بچیوں کی تعلیم و ترقی کے لئے کوشاں ہے، گاہے بہ گاہے تنظیم کی جانب سے مختلف پروگرامس، Activities وغيرہ کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ مسلم بچیوں کی فلاح بہبود کے لیے کاروان علم کے شعبہ مکاتب کے زیر اہتمام عالمہ مہک فاطمہ کی نگرانی میں گذشتہ تین سالوں سے شہر و بیرون شہر میں 15 مکاتب چلائے جا رہے ہیں جن کا سالانہ اجلاس 1 فروری 2026 کو اتوار کو عبد الرحمٰن شادی ہال میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس جلسہ میں طالبات کو سالانہ امتحان کے رزلٹ دیے گئے اور انعام واکرام سے نوازا گیا۔
مکاتب کی بچیوں نے بہت خوبصورت انداز میں قرات، حمد، نعت، دعائیں، حدیثیں اور تقدیر پیش کی۔ نظامت کے فرائض عالمہ تبسم انصاری صاحبہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر صدر کارواں عالمہ شہناز خاتون چشتی صاحبہ نے کہا: “ہمارا مقصد مسلم بچیوں کو دینی و عصری دونوں طرح کی تعلیم میں مستحکم بنانا ہے تاکہ وہ اس پر فتن دور میں اپنے ایمان و عقیدہ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر فیلڈ میں قوم وملت کا نام روشن کر سکیں۔ اس موقع پر کاروانِ علم کے آراکین معاونین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر رشیدہ نوری ، محترمہ نور صبا میڈم ، محترمہ طیبہ خاتون اور شہر کی دیگر سرکردہ خواتین موجود تھیں ۔









