ترواننت پورم 29جنوری: کیرالہ کے ضلع پالکڑ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون نے شہر کی انتہائی مصروف سڑک کے بیچ اچانک نماز ادا کرنا شروع کر دی، جس کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ یہ واقعہ بدھ کے روز پالکڑ کے IMA جنکشن کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری تھی۔ اسی دوران ایک خاتون نے سفید رنگ کے لباس میں اچانک سڑک کے بیچوں بیچ نماز شروع کر دی، جس سے سڑک پر گاڑیوں کی رفتار کم ہو گئی اور بھیڑ پیدا ہو گئی۔ موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو وہاں سے ہٹا کر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور مختصر طور پر پولیس تحویل میں لیا۔
بھرتی کے نام پرجعل سازوں
سے محتاط رہنے کی اپیل
کانپور:29 جنوری (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کانپورمیں آنگن باڑی کارکن اور معاونین کی بھرتی کے عمل کے دوران غیر قانونی وصولی کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع پروگرام افسر پریتی سنہا نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ بھرتی کے نام پر رقم طلب کرنا نہ صرف غلط ہے بلکہ قابلِ تعزیر جرم بھی ہے۔
ضلع پروگرام افسر نے بتایا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ کچھ غیر سرکاری اور شرپسند عناصر امیدواروں سے رابطہ کر کے آنگن باڑی بھرتی کا جھانسہ دے کر غیر قانونی رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔