لکھنو27جنوری:سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے منگل (27 جنوری) کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے کولکاتہ میں ملاقات کی اور ترنمول کانگریس پر اپنا بھروسہ دکھایا ہے۔ اکھلیش یادو نے آئی-پیک چھاپہ ماری معاملے میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’مغربی بنگال میں بی جے پی کی لڑائی ہارنے کی لڑائی ہے۔ یہاں کے لوگ دیدی (ممتا بنرجی) کے ساتھ ہیں۔ یہ ہمارے ملک کے سیکولرازم کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ دیدی نے ای ڈی کو شکست دی ہے۔ بی جے پی پین ڈرائیو کا درد نہیں بھول پا رہی ہے۔‘‘ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ ’’دیدی نے ای ڈی کو ہرایا ہے، وہ بی جے پی کو ہرائیں گی۔ بی جے پی اب بھی پین ڈرائیو کا درد نہیں بھولی ہے۔‘‘ اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ ’’بنگال سے انسانیت اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا تھا۔ وہاں تشدد یا سیاست نہیں چلے گی۔ ای ڈی بھی دیدی سے ہار گئی ہے۔ بی جے پی پین ڈرائیو کا درد نہیں بھول پائی۔ اس لیے میں کہہ سکتا ہوں کہ بی ج پی یہاں بھی ہارے گی۔ یہاں کے لوگ محبت کے گیت سنتے ہیں نفرت کے نہیں۔‘‘ سماجوادی پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’’ہم سب دیدی کو سپورٹ کریں گے۔ ایس آئی آر اصل میں این آر سی ہے۔ اتنے دنوں سے ووٹ چوری کی بات ہو رہی تھی، لیکن دیدی نے ڈیجیٹل ووٹ چوری روک دی ہے۔ انہوں نے ای ڈی، سی بی آئی اور آئی ٹی کے بدولت مہاراشٹر جیتا ہے۔‘‘









