بھوپال، 27 جنوری: ملک ہندوستان کے 77 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2026 کو جامعہ حفظ القرآن و جامعہ کے تحت قائم لٹل اسماعیل پبلک اسکول اورجمعیۃعلماء ضلع بھوپال کے دفتر چندن نگر بھانپور بھوپال میں جشن یوم جمہوریہ قومی پرچم کشائی کر کے منعقد کیا گیا، جس میں اسکول اور جامعہ کے طلبہ نے یوم جمہوریہ کے عنوان سے نغمے،نظمیں،ترانے اور تقاریر پیش کیں، اس موقعہ پر ناظم جامعہ و پرنسپل لٹل اسماعیل پبلک اسکول و صدرجمعیۃ علماء ضلع بھوپال حافظ محمد اسمعیل بیگ نے یوم جمہوریہ کے تعلق سے طلبہ اور عوام کے روبرو نہایت ہی اہم اور جامع باتیں ارشاد فرمائیں، آپ نے یوم جمہوریہ کا تعارف کراتے ہوئے فرمایا کہ جب 15 اگست 1947 کو یہ ملک ہندوستان اس ملک کے تمام باشندگان کی مشترکہ جد و جہد اور قربانہوں کے نتیجہ میں انگریزوں سے آزاد ہوا تو ضرورت محسوس ہوئی کہ اس ملک میں ایسی حکومت قائم ہو اور ایسے قوانین مرتب کیے جائیں جن میں تمام مذاہب کے باشندگان کو اپنی مذہبی آزادی کے ساتھ ساتھ بغیر کسی بھید بھاؤ اور تفریق کے ہر چیز میں مساوینہ حقوق ملیں،اور یہ ملک جمہوری اقدار و سیکولریت کی بنیادوں پر قائم ہو کر دنیا کے نقشہ پر ایک خوبصورت ملک بن کر ابھرے، چنانچہ اکابرین جمعیۃعلماء ہند جنکا اس ملک کی آزادی میں سب سے بڑا کردار رہا ہے آگے بزھے اور قانون ساز کمیٹی کا حصہ بن کر اس ملک کو جمہوری اور سیکولر ملک بنانے میں اہم رول اداء کیا، بالآخر 26 جنوری 1950 کو اس ملک کو دنیا کے نقشہ پر ایک جمہوری ملک کے طور پر پیش کر دیا گیا، آج کا یہ جشن یوم جمہوریہ اسی تاریخی دن کی یادگار ہے، جب تک یہ ملک اپنی جمہوری اقدار کا پاسبان رہا پوری دنیا میں ترقی کا منار بنا رہا۔