بھوپال،27 جنوری(پریس رلیز) شاندار آل انڈیا مشاعرے اور اعزازی تقریب کے کامیاب انعقاد کے بعد “بزم حامد حسن شاد“ کے روح روا جناب ساجد حسن “مانو ایکتا مجلس“ کے زیر اہتمام “ایک شام قومی یکجہتی کے نام“ عنوان سے منعقد جشن جمہوریہ مشاعرے میں پروگرام کنوینر حامد علی اختر(ایڈیٹر ماہنامہ“صلاح کار“ دہلی) کی دعوت پر بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں کے۔ یہ مشاعرہ 29 جنوری شام ساڑھے پانچ بجے زین ان ہوٹل، جسولہ وہار نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ساجد حسن کے ساتھ راجدھانی بھوپال کے خوش گلو شاعر ایس ایم سراج بھی اس مشاعرے شریک ہوکر اپنا کلام پیش کریں گے۔اس مبارک موقع پر شہر بھوپال کے ادب نواز دوستوں نے ساجد حسن اور ایس ایم سراج کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔









