بھوپال:23؍جنوری:شہر غزل دارالاقبال بھوپال کی ادبی فضا ایک بار پھر ادبی سماعتوں سے گونجنے والی ہے۔ اس ادبی محفل کو سجانے کا سہرا اردو کے بے لوث خادم اور بزم حامد حسن شاد کے روح رواں ساجد حسن صاحب کے سر ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی بزم حامد حسن شاد کے زیر اہتمام روایتی باوقار ادبی محفل(آل انڈیا مشاعرہ اور اعزازی ثقریب)24 جنوری بروز سنیچر پالیٹیکنک آڈیٹوریم میں منعقد ہو رہی ہے۔جناب ساجد حسن نے بتایا کہ پروگرام میں شرکت کے لئےبطورمہمان خصوصی ممبئی سے معروف ادبی شخصیت پرنسپل اسلم شیخ صاحب،امتیاز گورکھپوری ،ریاض منصف، منان فراز، دہلی سے حامد علی اختر، جبلپور سے راشد راہی اور اوجین حمید گوہر بھوپال تشریف لا چکے ہیں۔ساجد حسن صاحب نے بتایا کہ پروگرام میں ایم پی اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹرنصرت مہدی صاحبہ بطور مہمان ذی وقار شرکت فرمائیں گی۔ اس کےعلاوہ متعدد ادبی شخصیات کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے سرفراز کیاجائے گا، جس کے تحت بھارت کو 1975کے ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کے خلاف فتح دلانے والے اولمپیئناسلم شیرخان کو(شانِ ہند ایوارڈ) سے سرفراز کیاجائے گا۔جناب ساجد حسن نے سبھی ادب نواز دوستوں سے پروگرام میں شرکت کرکامیاب بنانے کی گزارش کی ہے۔









