بھاپال، 23 جنوری:(پریس ریلیز) گاندھی شلپ بازار، بھوپال، جس کے سرپرست دفتر ترقیاتی کمشنر دستکاری، وزارتِ ٹیکسٹائل، حکومتِ ہند، نئی دہلی ہیں اور جس کا انعقاد مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو یونین لمیٹڈ، بھاپال کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔گاندھی شلپ بازار کے افتتاح کے موقع پر جن معزز شخصیات کی موجودگی رہی ان میں جناب وجے چندرا—سینئر ڈسٹرکٹ جج و رجسٹرار، نیشنل اکیڈمی (مہمانِ خصوصی)، رتوراج رنجن—منیجنگ ڈائریکٹر، مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو یونین، بھاپال (صدرِ اجلاس)،دلیپ کمار—ہینڈیکرافٹ پروموشن آفیسر، ناگپور (خصوصی مہمان)، سنجے کمار سنگھ، مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو یونین، بھاپال، نریش کمار (HSC، بھاپال)، سنتوش یڑے، مدھیہ پردیش اسٹیٹ کوآپریٹو یونین، بھاپال شامل ہیں۔
گاندھی شلپ بازار میں پورے بھارت کے دستکاروں کے تیار کردہ دستکاری مصنوعات کی نمائش اور فروخت خود دستکاروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ یہاں آپ کو دنیا بھر میں مشہور بھدوہی کے قالین، بھاگلپور کی سلک ساڑھیاں اور سوٹ، اجین کی باٹک پرنٹ، دہلی کی جیولری، بھاپال کی زری زر دوزی اور جوٹ مصنوعات، گوالیار اور جبل پور کا پیچ ورک اور اسٹون کرافٹ، حیدرآباد کی قلمکاری، کوٹا (راجستھان) کا ہینڈ بلاک پرنٹ، چندیری کی ساڑھیاں، مہوبا (اتر پردیش) کا آرٹ میٹل، جے پور کا لیدر ورک، مغربی بنگال کی جامدانی سلک ساڑھیاں، پنجاب کی پھلکاری، بودھنی کے لکڑی کے کھلونے اور بے شمار دیگر دلکش دستکاری مصنوعات ایک ہی مقام پر دیکھنے اور خریدنے کو ملیں گی۔
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ ایک بار ضرور تشریف لائیں اور دستکاروں کی حوصلہ افزائی کریں۔