ترواننت پورم 19جنوری:لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو کیرالہ واقع کوچی میں اپنے خطاب کے دوران آر ایس ایس اور بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بلدیاتی نمائندوں کی مہاپنچایت کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس کے نظریوں میں واضح فرق ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی اقتدار کی مرکزیت میں یقین رکھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ مکمل طاقت ایک جگہ محدود ہو کر رہ جائے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس لیڈران ہندوستان کے لوگوں سے اطاعت چاہتے ہیں، وہ ہندوستان کے لوگوں کی آواز نہیں سننا چاہتے۔ اس کے برعکس کانگریس عدم مرکزیت کی حامی ہے۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ طاقت کو ایک جگہ رکھنے کے بجائے اسے عام لوگوں اور مقامی اداروں میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔ راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران الزام عائد کیا کہ بی جے پی کی خواہش یہی رہی ہے کہ ملک میں سبھی خاموش رہیں اور صرف کچھ چنندہ کارپوریٹ ہی ترقی کریں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ قومی اثاثوں پر قبضہ کرنے کی خواہش رکھنے والے کچھ صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لو