ممبئی 9جنوری: مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے خصوصی انٹرویو دیا ہے۔اس انٹرویو میں انھوں نے بلدیہ انتخابات سے جڑے سوالوں کے جواب دیئے۔ انہوں نے ان سوالوں کا جواب دیا کہ مہاراشٹر کے امبرناتھ میں بی جے پی اور کانگریس کا اتحاد کیسے اور کیوں ہوا؟ اکوٹ میں بی جے پی نے اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد کیسے کیا؟ ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انوکھا اور غیر متوقع اتحاد کیسے ہوا اور یہ کس کی غلطی تھی۔ اکوٹ میں بی جے پی۔اے آئی ایم آئی ایم اتحاد کے بارے میں، دیویندر فڑنویس نے کہا کہ اکوٹ ایک بہت چھوٹی جگہ ہے۔ اکوٹ میونسپلٹی میں 17,000 ووٹر ہیں۔یہاں ہمارے سٹی پریسڈنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ ہمارے پاس نچلی سطح پر اکثریت نہیں تھی۔ فی الحال، مہاراشٹرا میں، آپ اتحاد کرسکتے ہیں اور پوسٹ پول رجسٹر کر سکتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے این سی پی اجیت کے ساتھ مل کراتحاد کیا ہوا ہے۔ یہ نہیں معلوم تھا کہ جیسے ہی ہم نے این سی پی کے ساتھ اتحاد کیا، اے آئی ایم آئی ایم بھی ہماری اتحادی بن گئی۔جیسے ہی ہمیں یہ چلا ہم اس اتحاد سے باہر آگئے اور وہاں کے رکن اسمبلی کو نوٹس بھیجا۔ امنبرناتھ میں کانگریس۔بی جے پی اتحاد کے بارے میں، دیویندر فڑنویس نے کہا کہ جہاں تک کانگریس کے ساتھ اتحاد کا تعلق ہے، یہ ایک غلط بیانیہ ہے۔ ہمارے صدر امبرناتھ میں منتخب ہوئے تھے۔ نیچے والے مینڈیٹ میں کچھ گڑبڑ ہوئی تھی۔ ہم وہاں تھے، اور شندے کی شیو سینا وہاں تھی۔ ہمارا خیال تھا کہ بی جے پی اور شیو سینا شندے کے درمیان اتحاد ہونا چاہیے ۔
تاہم، مقامی سطح پروہاں شیو سینا اور بی جے پی کے لیڈران میں آپس میں نہیں بنتی۔ ایسے میں مقامی لیڈروں نےکانگریس کو توڑنے کا فیصلہ کیا۔جیسے ہی کانگریس کو اس کی خبر ملی اس نے اپنے لیڈروں کو پارٹی سے نکال دیا۔اس کے بعد،کانگریس نے ہنگامہ کیا کہ دیکھو بی جے پی نے کانگریس سے اتحاد کیا۔اس لیے ہم نے کونسلر کو نکال دیا مگر ہمارا کوئی اتحاد نہیں ہوا تھا۔ امبرناتھ میں شندے کی شیوسینا کو اقتدار سے دور رکھنے کے لیے بی جے پی اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہوا تھا۔ کانگریس اور این سی پی کے اجیت پوار کی حمایت سے، بھارتیہ جنتا پارٹی نے امبرناتھ میونسپل کونسل میں اکثریت حاصل کی۔ امبرناتھ تھانے ضلع میں واقع ہے جو نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا آبائی ضلع بھی ہے۔
حالیہ میونسپل کونسل کے انتخابات میں بی جے پی نے امبرناتھ میں شیوسینا کو شکست دے کر وہاں اس کی حکمرانی ختم کر دی۔ اگرچہ شیوسینا سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری لیکن بی جے پی نے میونسپل کونسل کے صدر کا عہدہ اور اکثریت حاصل کرتے ہوئے غیر متوقع اتحاد قائم کیا۔ 59 رکنی امبرناتھ میونسپل کونسل میں شیوسینا نے 23 سیٹیں جیتیں، بی جے پی نے 16، کانگریس نے 12، اور این سی پی (اجیت پوار دھڑے) نے 4 سیٹیں حاصل کیں۔ بی جے پی (16)، کانگریس (12) اور این سی پی (4) نے مجموعی طور پر 32 سیٹیں حاصل کیں، اکثریت کے نشان کو عبور کیا۔ اس نے شندے کے دھڑے کی شیوسینا (23 سیٹیں) کو اپوزیشن کے ہاتھ میں دے دیا۔