مسقط18دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی عمان کے دورے پر ہیں اور وہاں جس طرح سے ان کا استقبال کیا گیا ہے وہ تاریخی نوعیت کا ہے۔ پی ایم مودی عمان کی مہمان نوازی سے بے حد خوش اور متاثر ہوئے۔پی ایم مودی کا عمان دورہ بے حد کامیاب اور تاریخ رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کےسر ایک اور تاج سج گیا ہے۔ جمعرات کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے پی ایم مودی کو ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز آرڈر آف عمان سے نوازا ۔ اس ایوارڈ کے وقار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ اس سے قبل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم، نیلسن منڈیلا اور جاپان کے شہنشاہ جیسی نامور شخصیات کو عطا کیا جا چکا ہے۔ مسقط کے البرکا پیلس میں پیش کیا گیا یہ ایوارڈ نہ صرف پی ایم مودی کی قیادت کو تسلیم کرتا ہے بلکہ ہندوستان اور عمان کے درمیان 70 سال پرانے تعلقات میں ایک نئی بلندی کی نشاندہی کرتا ہے۔اسلامی ملک کے سب سے بڑے ایوارڈ سے نوازے جانے سے اس بات اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پی ایم مودی کا دورہ کس نوعیت کا رہاہے۔پی ایم مودی نے عمان کی جانب سے دئے گئے اس ایوارڈ کو تہہ دل سے اور ہندوستان کےتمام لوگوں کی جانب سے قبول کیا۔
یہ عمان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز ہے۔ آپ اسے بھارت کے بھارت رتن کے برابر سمجھ سکتے ہیں۔ عمانی حکومت یہ اعزاز ان غیر ملکی بادشاہوں، صدور یا وزرائے اعظم کو دیتی ہے جنہوں نے عمان کی دوستی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔ یہ اعزاز حاصل کرنا کسی بھی لیڈر کے لیے بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی ہے۔ اس ایوارڈ کے بانی عمان کے مشہور سلطان قابوس بن سعید تھے۔ انہوں نے اسے 1970 میں قائم کیا تھا ۔ اس کا مقصد ممتاز عالمی رہنماؤں کو اعزاز دینا تھا جو عمان کے سچے دوست ہیں۔ یہ روایت تب سے جاری ہے۔