نئی دہلی 16دسمبر:مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بدھ کو عالمی تجارت کے بدلتے اور چیلنج بھرے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیرف اور دیگر اقدامات کے ذریعہ عالمی تجارت کو تیزی سے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس ماحول میں ہندوستان کو بہت احتیاط سے اپنا راستہ طے کرنا ہوگا اور ملک کی مجموعی اقتصادی مضبوطی اسے ایک اضافی فائدہ فراہم کرے گی۔ وزیر خزانہ نے ٹائمس نیٹورک کے ’انڈیا اکنامک کانکلیو 2025‘ کو خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب یہ مکمل طور سے صاف ہو چکا ہے کہ عالمی تجارت ’آزادانہ اور منصفانہ‘ نہیں رہ گئی ہے۔ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ’’ٹیرف اور دیگر کئی اقدامات کا ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان کو ایسی صورتحال میں احتیاط کے ساتھ راستہ بنانا ہوگا۔ صرف ٹیرف پر توجہ مرکوز رکھنا ہی کافی نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ مجموعی طور پر ہماری معاشی قوت ہی ہمیں اضافی فائدہ دینے والی ہے۔‘‘ٹیرف کے حوالے سے ہندوستان پر اکثر عائد کیے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ’’ہندوستان کو یہ کہہ کر لیکچر دیا جا سکتا ہے کہ آپ بہت کم آمیز ہیں، آپ ٹیرف کنگ ہیں وغیرہ۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج ٹیرف کو ہی ہتھیار بنا دیا گیا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کا ارادہ کبھی بھی ٹیرف کو ہتھیار بنانے کا نہیں رہا۔ ہندوستان نے صرف اپنی گھریلو صنعتوں کو اس سیلاب سے بچانے کے لیے قدم اٹھائے ہیں جو کسی ’شکاری‘ صنعت کار کا نشانہ بن رہی ہیں۔ ان کا اشارہ ان ملکوں کی جانب تھا جو غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کے ذریعہ ہندوستانی بازاروں میں اپنا سامان ڈمپ کرتے ہیں۔
ہردوئی 17دسمبر(یواین آئی)اتر پردیش کے ضلع ہردوئی کے سنڈیلا کوتوالی علاقے میں ایک کسان نے گھر کے اندر کمرے میں رسی کے پھندے سے لٹک کر جان دے دی۔ متوفی کی لاش بدھ کی صبح گھر کے کمرے میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔









