بھوپال 8دسمبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے لیے تکنیکی تعلیم، اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار کو صنعتی ضروریات سے براہ راست منسلک کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو انہیں ٹریڈس میں تربیت دی جائے جن کی صنعت میں مانگ ہے اور ٹریننگ کے دوران ملنے والا اعزازیہ شفاف طریقے سے ان کے بینک کھاتوں میں براہ راست پہنچے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایسے ادارہ جاتی نظام تیار کیا جائے جو نوجوانوں کوروزگار کے ساتھ ہی پلیس منٹ بھی یقینی کرائیں ۔ یہ بات وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کھجوراہو میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، اسکل ڈیولپمنٹ اور روزگار ڈیپارٹمنٹ کی جائز ہ میٹنگ میں یہ ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ہدایت دی کہ ریاست کے صنعتی علاقوں میں مانگ کے مطابق قریبی آئی ٹی آئی میں ضروری ٹریڈ شروع ہوں جس سے نوجوان اپنے ہی علاقہ میں ہنر مند بن کر روزگار حاصل کر سکیں۔ زراعت اوراس سے متعلقہ شعبوں کے ٹریڈس جیسے کہ زرعی مشینری کی مرمت، فوڈ پروسیسنگ، ڈیری اور ماہی پروری کو بھی آئی ٹی آئی میں ترجیحات سے شروع کرکے ، دیہی نوجوانوں کو خود کفیل بنانے پر زور دیاجائے ۔ پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے تحت زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو تربیت دی جائے ساتھ ہی سولر سسٹم مینجمنٹ کیلئے بھی تربیت فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاست کا ہر نوجوان ہنر مند بنیں، روزگارپائیء اور مدھیہ پردیش خود کفالت کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھیں۔ حکومت اس کے حصول کے لیے مسلسل ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
چیف آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، اسکل ڈیولپمنٹ اور ایمپلائمنٹ مسٹر منیش سنگھ نے گزشتہ دو سالوں کی فراہمیوںکے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی آئی میںاب تک کا سب سے زیادہ داخلہ درج ہواہے۔سرکاری آئی ٹی آئی میں 94.55فیصد (49,402)اور نجی آئی ٹی آئی میں 74.65فیصد (45,559) نوجوانوں نے داخلہ لیاہے۔ ریاست کے دس ٹرینیز نے قومی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا اور انہیں وزیر اعظم نے اعزاز سے نوازا۔ عالمی ہنر مقابلہ 2024 میں، قومی سطح پر ایک گولڈ، 2 سلور، 4 برانز، اور 11 میڈلین آف ایکسی لینس اور ایک بین الاقوامی سطح (فرانس) پر ایک میڈلین آف ایکسی لینس حاصل ہوا ۔ تین تربیتی افسران کونیشنل ٹیچر ایوارڈ ملا۔
مزید برآں، 113 ٹرینیز کو بین الاقوامی روزگارکے مواقع حاصل ہوئے۔ قومی درجہ بندی میں ریاست5 ویں مقام پر رہی اور 47 آئی ٹی آئی کو 9+ اسکور ملا۔









