نئی دہلی 27نومبر: کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے جمعرات کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے کرناٹک میں جاری طاقت کی رسہ کشی کو ختم کرنے کے لیے پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کی ایک اہم بیٹھک بلائی ہے۔ کھڑگے نے واضح کیا کہ کسی بھی حتمی فیصلے سے پہلے مکمل مشاورت لازمی ہوگی۔ کھڑگے نے بتایا کہ راہل گاندھی، چیف منسٹر سدارمیا اور ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار بھی اس مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا :’’میں سب کو بات چیت کے لیے بُلا رہا ہوں۔ راہل گاندھی بھی اس میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ چیف منسٹر اور ڈپٹی چیف منسٹر بھی شریک ہوں گے۔ فیصلہ سب سے بات کرکے ہی کیا جائے گا۔‘‘









