گوہاٹی، 23 نومبر (یو این آئی )کلدیپ یادو نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اتوار کو سنچری کی جانب بڑھنے والے مارکو یانسن (93) کو بولڈ کر کے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 489 رنز پر ختم کر دی۔کلدیپ نے آج 152ویں اوور کی پہلی گیند پر مارکو یانسن کو آؤٹ کر کے دن کا اپنا پہلا وکٹ حاصل کیا اور جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 489 رنز پر ختم ہوئی۔ مارکو یانسن نے 91 گیندوں پر سات چھکے اور چھ چوکے لگاتے ہوئے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کلدیپ نے چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جسپریت بمراہ، محمد سراج اور رویندر جڈ یجا کو دو دو وکٹیں حاصل ہوئیں۔دوپہر کے کھانے کے بعد 139ویں اوور میں محمد سراج نے سنچری اسکور کرنے والے سینورن موتیھوسامی کو یشوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ سینورن موتھوسامی نے 206 گیندوں پر 10 چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیلی۔ 144ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے سائمن ہارمر (5) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو نویں وکٹ دلوائی۔
پہلے سیشن میں ہندوستانی بولرز کو چائے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہیں ملی، سینورن موتیھوسامی اور کائل ویرئن نے ساتویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی۔ چائے کے بعد رویندر جڈیجا نے کائل ویرئن کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ساتویں وکٹ دلوائی۔ اس کے بعد مارکو یانسن نے سینورن موتیھوسامی کے ساتھ اننگز سنبھالی اور تیزی سے رنز بنائے۔ اس دوران سینورن موتیھوسامی نے اپنی سنچری مکمل کی اور مارکو یانسن نے نصف سنچری حاصل کی۔
دوپہر کے کھانے کے وقت جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں پر 428 رنز بنا لیے تھے۔ سینورن موتیھوسامی (ناٹ آؤٹ 107) اور مارکو یانسن (ناٹ آؤٹ 51) کریز پر موجود تھے۔آج صبح جنوبی افریقہ نے کل کے چھ وکٹ کے نقصان پر 247 رنز سے اننگ کادوبارہ آغاز کیا۔ میتھوسامی اور ویریئں نے دن کی شروعات میں صبر و تحمل کے ساتھ بیٹنگ کی اور ٹیم نے 83.3 اوورز میں 250 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ 95 اوورز میں ڈرنکس بریک تک ٹیم 275/6 رنز پر پہنچ گئی، اور اس کے بعد بھی مسلسل رنز بنتے رہے۔جنوبی افریقہ نے 102.4 اوورز میں 300 رنز عبور کیے۔ 104.2 اوور میں جڈیجہ کی گیند متھوسامی کے پیڈ پر لگی اور امپائر روڈ ٹکر نے پگباہ آؤٹ دیا، لیکن متھوسامی نے فوری ریویو لیا، جس سے ٹی وی امپائر کرس گفنی نے فیصلہ پلٹ دیا اور میتھوسامی کو ریلیف ملا۔میتھوسامی نے 106.2 اوور میں ایک رن لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔







