بھوپال، 10 نومبر:آر سی ایم کنزیومر پروڈکٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملک گیر ” روپانترن یاترا” بھوپال میں منعقد ہوئی، جہاں ہزاروں افراد نے صحت، خدمت اور اقدار کو فروغ دینے والی مختلف کمیونٹی سرگرمیوں میں پرجوش انداز میں حصہ لیا۔ اس سفر کے دوران 20 ہزار سے زائد نووارد کاروباری افراد (انٹرپرینیورز) آر سی ایم سے وابستہ ہوئے، جس سے کمپنی کے دو ملین سے زائد ایکٹیو ایسوسی ایٹس کے جال کو مزید مضبوطی ملی۔اس عظیم الشان پروگرام میں نوجوانوں، خواتین اور خاندانوں نے بڑھ چڑھ کر خون کا عطیہ دیا اور صحت مند طرزِ زندگی و خود انحصاری کے پیغامات حاصل کیے۔ کمپنی کی انتظامیہ کے مطابق، اس سفر کے اختتام تک اس کی رسائی 75 شہروں میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔
تقریب کے نمایاں پہلوؤں میں “منسا، وچا، کرمنہ — ایک کرم یوگی کی سوانح عمری” کتاب کی رونمائی، آر سی ایم کے ہیلتھ و فیشن مصنوعات کی نمائش اور خصوصی بلڈ ڈونیشن کیمپ شامل تھا۔ اب تک دو ہزار سے زائد افراد اس مہم کے دوران خون عطیہ کر چکے ہیں۔آر سی ایم کی بنیاد 2000 میں ایک ٹیکسٹائل مصنوعات سے ہوئی، جو آج 2400 کروڑ روپے کے کاروبار اور 400 سے زائد مصنوعات پر مشتمل ہے۔ کمپنی کا وسیع تر سیل نیٹ ورک ملک بھر میں 10,000 ریٹیل اسٹورز اور 170 ڈپوؤں پر مشتمل ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر سوربھ چھابڑا نے کہا، ” بھوپال کا زبردست ردعمل ہمارے عوامی تحریک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمارا مقصد ہر گھر کو بہتر صحت، مضبوط اقدار اور نئے معاشی مواقع سے آراستہ کرنا ہے۔” ڈائریکٹر پرینکا اگروال نے خواتین کی خودمختاری پر زور دیا، جبکہ سی ای او منوج کمار نے کہا کہ یہ یاترا لاکھوں افراد اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو تقویت دے گی۔
آر سی ایم اپنی “آر سی ایم سیوا” مہم کے ذریعے تعلیم، خواتین کی بااختیاری، پانی و توانائی کی بچت، نشہ مکت بھارت، اور خون عطیہ جیسے کئی سماجی امور پر مسلسل سرگرم عمل ہے۔ بھوپال اور مدھیہ پردیش میں اس مہم نے کمیونٹی کی ترقی کی نئی جہتیں قائم کی ہیں۔









