چھپرا30اکتوبر: بہار انتخابات کے جوش و خروش کے درمیان پی ایم نریندر مودی چھپرا پہنچے اور بھوجپوری میں لوگوں کا استقبال کیا۔ ریلی میں نوجوانوں کا جوش دیکھ کر انہوں نے کہا کہ آج میں بہار کے نوجوانوں کی ضمانت دیتا ہوں، آپ کا خواب میرا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اور نتیش کمار آپ کے خواب پورے کریں گے۔ بہار میں گڈ گورننس کا سفر بلا تعطل جاری رہے گا۔ تمام امیدواروں کی جیت کے لیے آشیرواد لینے آیا ہوں۔ اس دوران پی ایم مودی نے کہا کہ راجیو پرتاپ بتا رہے تھے کہ کئی گھنٹوں سے بارش ہو رہی ہے۔ اتنی بارش کے باوجود چھپرا کا ماحول اشارہ دیتا ہے کہ این ڈی اے حکومت ایک بار پھر اقتدار میں آئے گی۔ پی ایم مودی نے بہار میں ایک بار پھر گڈ گورننس حکومت کا وعدہ کیا۔ پی ایم مودی نے اپوزیشن پر بڑا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لالٹین والے ہوں یا پنجے والے، سب بہاریوں کی توہین کرتے ہیں۔ پنجاب میں کانگریس کے ایک وزیر اعلیٰ نے کھلم کھلا اعلان کیا کہ وہ انہیں پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ اس اسٹیج پر گاندھی خاندان کی بیٹی بیٹھی تھیں اور تالیاں بجارہی تھیں ۔ کرناٹک اور دیگر ریاستوں میں بہار کے لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔ ان لوگوں نے ساری حدیں پار کردی ہیں ۔ جنہوں نے بہار یوں کو گالیاں دیں ،انہیں انتخابی تشہیر کے لئے بلا لیا ہے۔ یہ کانگریس کی سازش ہے۔ کانگریس آر جے ڈی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ پی ایم مودی نے نیا نعرہ دیا، ’’جنگل راج سے دور رہے گا بہار ، پھر سے این ڈی اے سرکار‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کاشی یا ایودھیا چلے جائیں، وہاں ترقی نظر آئے گی ۔ ٹیکسی ڈرائیور، کشتی والے، ہوٹل مالکان اور کھلونا بیچنے والے سبھی کی اپنی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ اب بی جے پی یہاں ہری ہر ناتھ کوریڈور بنا رہی ہے۔ آنے والے سالوں میں عوام کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔ گنگا پر بحری جہاز وارانسی، بہار کے راستے بنگال جاتے ہیں۔ گنگا پر بحری جہاز بہار کے فخر کو دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔
ہماری ڈبل انجن والی حکومت زیارت گاہوں اور تاریخی مقامات کو جدید سہولیات سے جوڑ رہی ہے۔” پی ایم مودی نے رام مندر کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “500 سال کی جدوجہد کے بعد رام مندر بنا۔ پی ایم مودی نے چھپرا کی بیٹی اور گلوکارہ کو یاد کیا۔ ‘میری جھونپڑی کے بھاگیہ کھل جائیں گے رام آئیں گے’ گانا یہاں کی ایک بیٹی نے گایا تھا۔ کتنا خوبصورت گانا تھا۔” پی ایم مودی نے کہا، “کیا آپ نے کبھی اپوزیشن کو ایودھیا جاتے ہوئے دیکھا ہے؟ وہ اس لیے نہیں جاتے کیونکہ اس سے ان کا ووٹ بینک ناراض ہوجائے گا۔ وہ دراندازوں کو ناراض نہیں کر سکتے۔ آر جے ڈی اور کانگریس والوں کو بیرون ملک گھومنے کی خواہش ہے ، لیکن وہ 500 سال بعد بنی ایودھیا دیکھنے نہیں جا سکتے۔”
پھر دلائی جنگل راج کی یاد
پی ایم نے کہا کہ لالو۔رابڑی کے دور اقتدار میں بچے اور خواتین جنگل راج کا شکار ہوئے۔ ہر کسی کے پاس جنگل راج کی کوئی نہ کوئی کہانی ضرور ہے۔ پی ایم مودی نے 1998 میں ایک دلت آئی اے ایس افسر کی بیوی کے ساتھ ہونے والی عصمت دری کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، “آر جے ڈی کے غنڈوں نے آئی اے ایس افسران کے اہل خانہ کو بھی نہیں بخشا تھا ۔ آر جے ڈی کے غنڈوں نے مظالم ڈھائے۔
Whatsapp
Facebook
Telegram
Twitter
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
Tags: Bihar Assembly Elections 2025 , Congress , PM Modi , RJD
First Published : October 30, 2025, 4:00 pm IST









