درگ (چھتیس گڑھ) 25،اکتوبر: (ڈاکٹر رونق جمال) ہرسال کی طرح اس سال بھی اقرا ٹیچرس اسو سیشن بھیلائی نے چھتیس گڑھ صوبے کے قوم کے طلباء و طالبات کا کیا شایان شان استقبال ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ایکسیویں بٹالین بالوں ضلع کے ڈپٹی کمانڈر ڈاکٹر عرفان الرحیم خان ۔ مہمان خاص میں ڈاکٹر آر اے صدیقی ۔ ریٹائیرڈ کلکٹر قدیر خان صاحب ۔ فاخر فاروقی صاحب ۔ سمینہ فاروقی صاحبہ۔ ڈاکٹر عزالہ صدیقی صاحبہ تھے ۔ جلسے کی نظامت ڈاکٹر رونق جمال نے بخوبی نبھائ ۔ مختصر میں اقرا کی بیس سالہ کارکردگی پرروشنی بھی ڈالی تنظیم کی صدر محترمہ یاسمین ناز صاحبہ نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ سکریٹری جناب خان صاحب نے سکریٹری کی رپورٹ پیش کی ۔
عرفان صاحب نے لاجواب خطبہ پیش کیا بار بار ہال تالیوں سے گونجنے لگتا تھا۔ انکا ایک جملہ کے قوم کو اگر ناکامی کی دلدل سے نکلنا ہے تو اگتے سورج کو دیکھنا ہوگا ۔ فجر کی نماز ہر حال میں با جماعت ادا کرنی ہوگی ۔ سارے شہر میں گونجتا رہا۔ ڈاکٹر صدیقی صاحب نےاپنی جانب سے اعلان کیا کے قوم کا کوئی بھی طالب علم میڈیکل کالج جانا چاہتا ہے اور غربت آڑے آرہی ہے تو مجھ سے رابطہ کرے ان شااللہ میں ہر طرح کی مدد اورمالی امداد کروں گا ۔
ڈاکٹر عزالہ صدیقی نے بھی طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی ۔ اقرا اب تک بیس سالوں میں تقریباً ڈیڑھ سو طلباء و طالبات کی مالی امداد کر چکی ہے اور اس سال تیس طلبا و طالبات کی مالی امداد کررہی ہے ۔ صوبے کے اسی فی صد سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کا گلدستہ اور یاد گار مومنٹو پیش کر استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر ضلع کی چار خدمتگار تنظیموں کو بھی یاد گار مومنٹو دے کر حوصلہ افزائی کی گئی
۔آخر میں تنظیم کے رکن شکیل احمد خان صاحب کے اظہار تشکر کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا ۔ جلسے میں شریک تمام حاضرین کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔









