مبئی، 14 اکتوبر( محمد سلام ثقلینی): گزشتہ دنوں حضرت پیر و مرشِد الحاج الشاہ محمد ثقلینؒ میاں حضور کے یومِ ولادت کے پُر نور موقع پر ہندوستان کے کئی شہروں، قصبہ، گاؤں اور دیگر علاقوں میں یومِ شاہ ثقلین کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں فیضانِ شاہ ثقلین فاونڈیشننےبریلی میں اپنے پیرومرشِد کی عاشقی میں بلڈ ڈونیشن کیمپکا انعقاد کیا۔ کمیٹی ہذا نے خون کے عطیہ کرنے کا مقصد روز بروز نت نئی بیماری سے کئی لوگ خون کی غرض سے پریشان رہتے ہیں۔ فاونڈیشن کے ممبران اور مریدین نے ان ضرورت مندوں کے لئے خون کے عطیہ کیمپ اقدام بڑے ہی خوش دلی سے کیا جس میں مریدین نے پرجوش ہو کر خون کے عطیہ میں شامل ہوتے ہوئے اپنے پیر و مرشد سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کثیر تعداد میں خون کا عطیہ دیا۔ ساتھ بریلی شہر کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں خون کا عطیہ دے کر اخلاقی و سماجی خدمات کے ذریعے اپنے پیر و مرشِد الشاہ ثقلین میاں حضور کو بہترین خراجِ تحسین پیش کیا۔
وہیں ممبئی میں حضرت شاہ ثقلین اکیڈمی کے جانب سے نعت و منقبت اور علمائے کرام کی تقاریر کا انعقاد کیا۔ نعت خواں حضرات نے بہت ہی بہترین کلام پیش کیا۔ اس کے بعد خطیب حافظ و قاری محمد شاہد ثقلینی نے اپنے خطاب میں قران و حدیث کی روشنی میں مدلل و مفصل بیان کے ذریعے پیر و مرشِد کے ولادت سے وصال تک کے واقعات و کرامات سے مریدین و عقیدتمندوں کو محظوظ کیا۔ ایک نایاب بیان کے بعد فاتحہ خوانی اور دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ دوسرے روز ممبئی کی کئی یونٹ نے بلدیہ کے بڑے اسپتال جن میں کئی مریض زیرِ علاج ہیں ان میں پھل تقسیم کیا۔ اسی طرح اور بھی کئی بڑے شہروں میں جشن یوم شاہ ثقلین کا انعقاد کیا گیا۔ مریدین نے ضرورت مند و مستحق لوگوں کو مدِ نظر رکھتے تقریب کا اہتمام کرتے نظر آئے۔









