بھوپال 11اکتوبر:نہایت مسرت کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ مرحوم شہر قاضی ریاست بھوپال علامہ عابد علی دجدی الحسینیؒ کی شہرہ آفاق تصنیف ’’ ہندوستان اسلام کے سائے میں‘‘کا ساتواں ایڈیشن الحمد اللہ شائع ہو چکاہے۔ قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کتاب کی پہلی اشاعت کے لئے بھوپال بک ہاؤس بدھوارہ کےبانی و ناشر جناب محترم عبدالباسط خان صاحب مرحوم نے خاص طور پر اہتمام کیا تھا، جس کی کافی پزیرائی کی گئی تھی اور آج یہ کتاب پہلے سے کہیں زیادہ مقبول ہے اور ہمارے ملک ہندوستان کی تاریخ کا ایک پختہ ثبوت اور اہم دستاویز ہے۔
’’ہندوستان اسلام کے سائے ‘‘میں ہندوستان کی مکمل تاریخ سمائی ہوئی ہے اورآج کی نئی نسل کو اس تاریخ سے روشناس کرانا نہایت ضروری ہے۔ اب تک مذکورہ کتاب چھ بار شائع ہوکر نئی آرائش و زیبائش کے ساتھ ساتویں بار شائع ہو ئی ہے اور الحمد اللہ ہر بار قارئین نے اس کتاب کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے
۔ اب چونکہ یہ نیا ایڈیشن بھی شائع ہو چکا ہے اور یقیناً طباعت و اشاعت میں محنت کے ساتھ ساتھ کافی بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔
اس کے لئے ہم سب کو مل کر مدد کرنا چاہیئے چاہے وہ مالی تعاون کی شکل میں ہو یا پھر کتاب خرید کر معاون بنیں اور اپنی تاریخ و تہذیب اور وراثت کے محافظ بنیں۔
برائے مہربانی اس کار خیر میں شامل ہوکر ثواب دارین حاصل فرمائیں۔کتاب ملنے کا پتہ ہے: بھوپال بک ہاؤس بدھوارہ ، بھوپال یا موبائل نمبر 7999358295 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔









