بھوپال:06؍اکتوبر:وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں تاریخی مظاہرہ کرنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات دی ہیں۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کے ذریعہ 6 گولڈ میڈلز سمیت کل 22 میڈل جیت کربے مثال ریکارڈ قائم کیاجانا قابل ستائش اور مبارکبادہے۔وزیراعلیٰ ڈاکٹریادو نے تمام کھلاڑیوںکے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کھیل مہارت کھلاڑی ایسے ہی عالمی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں۔








