بھوپال، 25 ستمبر : اِسوزو موٹرز انڈیا نے مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں اپنا نیا 3S (سیلز، سروس، اسپئیر) ڈیلرشپ وِن-وِن اِسوزو شروع کیا ہے۔ یہ ریاست میں کمپنی کا تیسرا ٹچ پوائنٹ ہے جو برانڈ کی موجودگی کو مزید مضبوط کرے گا۔
نئی سہولت کی اہم خصوصیات :
مقام: 11 میل بائی پاس، ہوشنگ آباد بھوجپور روڈ، بھوپال،رقبہ: 20,000 مربع فٹ ،شو روم: 5,000 مربع فٹ، جس میں بیک وقت 2 گاڑیوں کی نمائش ممکن،ورکشاپ: 15,000 مربع فٹ، پانچ جدید سروس بے کے ساتھ ڈیلرشپ کا افتتاح اِسوزو موٹرز انڈیا کے صدر و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش متّل نے کمپنی کے دیگر افسران کی موجودگی میں کیا۔ ڈیلر پارٹنر ویرندر سنگھ اورروی چندرن جے بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمپنی قیادت کے خیالات :
راجیش متّل نے کہا کہ مدھیہ پردیش کمپنی کے لیے ایک اہم بازار ہے۔ بھوپال اور آس پاس کے صارفین کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے یہ نئی سہولت اُنہیں بہتر سیلز اور سروس سپورٹ فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست صنعت، فارما، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس اور زراعت جیسے شعبوں میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اور اِسوزو اپنے صارفین کو قابل اعتماد مصنوعات اور بہترین تجربہ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
ڈیلر پارٹنر ویرندر سنگھ اور روی چندرن جے نے کہا کہ یہ نئی سہولت کوالٹی اور صارفین کی تسلی کے تئیں ہماری وابستگی کو ظاہر کرتی ہے اور خطے کے صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کرے گی۔ اِسوزو موٹرز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (IMI) جاپان واقع اِسوزو موٹرز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی اور جس کا صدر دفتر چنئی میں ہے۔
کمپنی بھارت میں ISUZU D-MAX V-Cross، ہائی لینڈر، ISUZU mu-X اور D-MAX پک اپ سیریز (5-CAB، S-CAB2 اور ریگولر کیب) فروخت کرتی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے AIS-125 ٹائپ-8 معیار کے مطابق مکمل طور پر تیار شدہ ایمبولینس بھی لانچ کی ہے۔









