نئی دہلی19ستمبر: وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح کی زبان سیاست میں استعمال کر رہی ہے اس سے جمہوریت کی جڑیں کمزور ہو رہی ہیں۔ عوام کو ایسے لوگوں کو سزا دینی چاہیے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پی ایم مودی کی آنجہانی والدہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے والوں کو بھی عوام سبق سکھائیں گے۔ شاہ نے پارلیمنٹ کی کارروائی کے بارے میں کہا کہ یہ فری اسٹائل طریقے سے نہیں چل سکتی ۔ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 11 سال کے کام کو تاریخی قرار دیا۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ وزیر اعظم مودی کے ذاتی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ہندوستان کو فائدہ ہوا ہے۔ مودی حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے اور ’’کشمیر ہمارا ہے‘‘ کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے گزشتہ 11 سالوں میں کیے گئے پی ایم مودی کے کام کو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ جی ایس ٹی اصلاحات کو لے کر شاہ نے کہا کہ اس سے 16 قسم کے ٹیکسوں کے لیے ایک متحد ڈھانچہ بنا ا ور اس ے برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا۔ اتنی بڑی ٹیکس کٹوتی 80 سالوں میں نہیں ہوئی ۔ اس سے مارکیٹ اور سرمایہ کاری دونوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے COVID-19 کے خلاف جنگ کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور آپریشن سندور اور آپریشن مہادیو کو دہشت گردی کے خلاف مودی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کی نمونہ بتایا۔
مشتبہ حالات میں نوجوان نے لگائی پھانسی
لکھنؤ 19ستمبر(یواین آئی)اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے بنتھرا تھانہ علاقے میں جمعرات کی رات ایک نوجوان نے مشتبہ حالا ت میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق بنتھرا علاقے کے سیدپور پرہی باشندہ سرویش(19)مزدوری کرتا تھا۔جمعرات کی رات کھانہ کھانے کے بعد وہ اپنے کمرے میں سونے چلا گیا۔ جمعہ کی صبح جب وہ دیر تک نہیں اٹھا تو اس کی ماں کامنی جب کمرے میں پہنچی تو دروازہ اندر سے بند ملا۔
دروازہ کھلونے پر سرویش چھت کے کنڈے سے ساڑی کے سہارے لٹکا ہوا ملا۔ یہ دیکھ اہل خانہ میں کہرام مچ گیا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔متوفی کےوالد رام بلاک کو دو سال قبل موت ہوچکی ہے۔ پریوار میں ماں کامنی ، چھوٹا بھائی امریش اور ایک چھوٹی بہن ہے۔
بنتھرا تھانہ انچارج انسپکٹر رانا راجیش سنگھ نے بتایا کہ متوفی کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
یواین آئی۔ولی








