بھوپال _ 18/ ستمبر( پریس ریلیز) آج راجدھانی بھوپال کے ہوٹل تلاش میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈاکٹر انیل کوٹھاری، ڈائریکٹر جنرل، ایم پی کونسل آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، بھوپال، اور ڈاکٹر اموگ گپتا، صدر، وگیان بھارتی، مدھیہ بھارت صوبہ، اور برکت اللہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھوپال میں 12واں سائنس میلہ26 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران برکت اللہ یونیورسٹی کے ہیلی پیڈ گراؤنڈ اور جِیان وگیان بھون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ وگیان بھارتی-مدھیہ بھارت پرانت، مدھیہ پردیش سائنس و ٹیکنالوجی کونسل اور برکت اللہ یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔ سائنس اور جدت کے ذریعے سماجی و ماحولیاتی مسائل کا حل پیش کرنا،نئی نسل کو سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف مائل کرنا،مکالمے اور اختراعات کو فروغ دینا،ترقی یافتہ بھارت 2047 کے لئے سائنس کو بنیاد بنانا
جدید سائنسی نمائشیں اور ٹیکنالوجی شوز ،نوآوری (Innovation) سے متعلق اسٹالز ،قومی و بین الاقوامی اداروں کی شراکت داری،دیہی کاریگروں اور سائنسدانوں کی خصوصی نمائش (MPCST کی جانب سے)
ISRO، AICTE، AMPRI، IISER، MPPCB، NTPC، MOIL، BPCL، NCL، ACC، BIRLA WHITE، SUN PHARMA، LUPIN، PARLE AGRO، HEG، GRASIM سمیت بڑے صنعتی اور سائنسی ادارے اس میلے میں شامل ہوں گے۔
زراعت و ماحولیات سے متعلق مسائل پر سائنسی حل (315 رجسٹریشن، تقریباً 150 مباحثے)۔سائنس ٹیچرز ورکشاپ اور تجرباتی کٹ کی تقسیم، پروفیسر گنٹی سورینارائن مورتی (IIT، اندور) کی رہنمائی میں، روزانہ 300 طلبہ کو سائنسدانوں سے براہِ راست گفتگو کا موقع، سرکاری، غیر سرکاری، تعلیمی، صنعتی اور سماجی ادارے فعال طور پر شریک ہوں گے۔ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے، دلچسپی رکھنے والے شرکاء مقررہ پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
بھوپال سائنس میلہ طلبہ، محققین، سائنسدانوں اور صنعت کاروں کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ساتھ ہی یہ سماج کے ہر طبقے کے لئے معلومات، مکالمہ اور سائنسی شعور بیدار کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ کمیٹی نے معاشرے کے تمام طبقوں کو میلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔