شملہ 14ستمبر:ہماچل پردیش کے ہمیرپور ضلع کے کھیری گاؤں میں اتوار (14 ستمبر) کو ہوئی بارش کے بعد ملبہ بہہ کر کئی گھروں میں داخل ہو گیا۔ پانی کے تیز بہاؤ کے سبب آئے ملبے کے سبب گھروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ افسران نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بارش اور اس سے ہونے والے ملبہ بہاؤ سے گاؤں کے کچھ حصے متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن اب تک کسی کے زخمی ہونے یا جان و مال کے بڑے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں آئی ہے۔ واضح ہو کہ بارش کے دوران جب پانی کافی مقدار میں بڑھنے لگا تو ملبہ اپنے ساتھ مٹی اور پتھر لے کر آیا جس کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے بتایا کہ پانی اور ملبے نے کئی مکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے یا کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ملبہ بہاؤ کے واقعہ کے بعد جائے وقوع پر افسران اور مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔ پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم متاثرہ مکانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ساتھی ہی کھیری گاؤں کے آس پاس کے علاقوں کی صورتحال پر محکمہ موسمیات اور محکمہ آبی وسائل کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے، تاکہ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور دوسرے نقصان کو روکا جا سکے۔