بھوپال:09؍ستمبر: بھوپال کے عارف نگر میں گزشتہ دنوں گنیش مورتی وسرجن جلوس کے دوران پتھراؤ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ واقعہ ہمارے بھوپال کی گنگا جمنی کا ہرگز حصہ نہیں ہے۔ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے اور سخت کارروائی ہونی چاہیے۔مذکورہ بالاخیالات کااظہارمحسن علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔محسن علی خان نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اس واقعے کے بعد ایک شخص چندر شیکھر تیواری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ انتظامیہ سے کہہ رہے ہیں کہ ’یہاں جہادی زندہ ہیں‘ اور یہ ایک حساس علاقہ ہے، اور وہ انتباہ دیتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کہ اگراس پر ردعمل ہوا تو بھوپال میں کرفیو لگانا پڑے گا۔محسن علی خان نے کہا کہ وزیراعلی موہن یادو جی (جن کے پاس