بھوپال، 06 ستمبر: بی ایچ ای ایل ایجوکیشن منڈل کی جانب سے بی ایچ ای ایل کلچرل ہال بھوپال میں یومِ اساتذہ بڑے جوش و خروش اور شاندار طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر شری پردیپ کمار اپادھیائے، جنرل منیجر و یونٹ ہیڈ بی ایچ ای ایل بھوپال اور چیف پیٹرن، بی ایچ ای ایل ایجوکیشن منڈل مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ پروگرام میں محترمہ روزی اپادھیائے، صدر بی ایچ ای ایل لیڈیز کلب، مہمانِ اعزاز کے طور پر شریک ہوئیں۔ شری اپادھیائے نے اپنے خطاب میں تمام اساتذہ کو مبارکباد دی اور تعلیم، سماج اور قوم کی تعمیر میں اُن کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ استقبالیہ کلمات شری ایچ. آر. پٹیل، جنرل منیجر (ایس سی آر) و صدر، بی ایس ایم نے پیش کیے۔ دیگر معزز مہمانوں میں شری ٹی. یو. سنگھ، جنرل منیجر (ہیومن ریسورس) و نائب صدر، بی ایس ایم ، شری عارف احمد صدیقی، ایڈیشنل جنرل منیجر (ہیومن ریسورس)، شری اتل کمار، خزانچی، بی ایس ایم ،ڈاکٹر (محترمہ) رَشمی پرمہنس، جوائنٹ سیکریٹری، بی ایس ایم، محترمہ شالنی شرما، ڈپٹی جنرل منیجر (سی ایم ایم)شری آر. بی. سنگھ، ایڈمنسٹریٹر، بی ایس ایم خواتین کلب کی دیگر اراکین، پرنسپل صاحبان، انسٹیٹیوٹ ہیڈز، وائس پرنسپلز اور تمام اداروں کے اساتذہ و عملہ شریک ہوئے۔ سبکدوش اساتذہ اور 15 سال یا اس سے زیادہ خدمت انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ مزید برآں، 8 اساتذہ کو اُن کی شاندار خدمات پرایکسِلینس ایوارڈ عطا کیے گئے۔ جواہر لال نہرو اسکول (پرائمری و سینئر ونگ)، وکرم ہائر سیکنڈری اسکول اور کستوربا نرسنگ کالج کے طلبہ نے مختلف ثقافتی پروگرام، رقص اور موسیقی کی دلکش پیشکشیں کیں، جنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ تقریب کا اختتام بی ایس ایم کے سیکریٹری شری پی. کے. جھا کے شکریہ کلمات کے ساتھ ہوا۔









