بھوپال 26اگست: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں بجلی (توانائی) کی اہمیت ہوا اور پانی کے برابر ہے۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہم صنعتوں اور کسانوں سمیت ریاست کے تمام لوگوں کی بجلی کی مانگ کے ساتھ ملک کی بجلی کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ ملک کی راجدھانی دہلی کی میٹرو ٹرین مدھیہ پردیش کی بجلی پر چل رہی ہے۔ اب ایسا منصوبہ بنایا جا رہا ہے کہ سال 2047 تک بجلی کی کوئی قلت نہیں ہوگی، ریاست توانائی کے شعبہ میں سرپلس رہے گی۔ ریاست میں بجلی کی پیداوار کے لیے تمام دستیاب وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ملک میں سبز توانائی کے لیے سرگرمیوں کی توسیع ہو رہی ہیں۔ ریاست میںگذشتہ 11 سالوں میں شمسی توانائی میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ٹیگو ہال میں 6 پاور کمپنیوں کے 1060 نئے تقرر شدہ ملازمین کو تقرری نامے تقسیم اور تہنیتی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کا ادویاتی پودا پیش کرکے استقبال کیاگیا۔ پاور کمپنیوں میں 51 ہزار سے زائد نئی آسامیاں پر کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کو پاور کمپنیوں کی جانب سے تقرر نامے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ریاست کی بجلی کمپنیوں میں 51 ہزار سے زیادہ نئے عہدے بھرے جائیں گے۔ اس سے پاور کمپنیوں کی پوزیشن مضبوط ہوگی۔
اس سال کسان بھائیوں کو تقریباً 20 ہزار 267 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ محکمہ بجلی نے ریاست کے ایک کروڑ سے زیادہ خاندانوں کو 6445 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے۔ ریاست میں بجلی تیار کرنے کے لیے ہر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی اسکیم کی بھی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ سانچی کو ریاست کی پہلی سولر سٹی بنایا گیا ہے۔ ریاست کے 32 لاکھ کسانوں کو سولر پمپ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ریاست میں پیدا ہونے والی کلین انرجی سے بجلی صنعت کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ محکمہ صحت عامہ نے ریاست کے دیگر محکموں کی جانب سے خود بجلی پیدا کرنے کی پہل شروع کی ہے۔ اس سے محکمہ توانائی کی ذمہ داری بڑھے گی اور انتظام کے لیے ہنر مند انسانی وسائل کی ضرورت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کو تمام شعبوں میں ملک کی سرکردہ ریاستوں کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اس موقع پر ریاست کی مختلف پاور کمپنیوں کی فراہمی پر مرکوز نمائش کا افتتاح کیا اور معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بجلی ملازم تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ پروگرام میں مدھیہ پردیش میں توانائی کے شعبہ پر مرکوز ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نئے تقرر شدہ بجلی ملازمین کو تقرری نامے فراہم کئے۔محکمہ توانائی کے تحت تمام پاور کمپنیوں کے لیے 51 ہزار سے زیادہ باقاعدہ اسامیاں منظور کرنے پر، وزیر توانائی نے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو پگڑی پہنا کر اور شال نیز توصیف نامہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کے اعزاز میں توصیف نماہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس موقع پر نو تقرری شدہ ملازمین کے والدین بھی موجود تھے۔
وزیر توانائی مسٹرپردیومن سنگھ تومر نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں بڑی تعداد میں تقرریاں دے کر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بجلی کمپنیوں کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ریگولر پوسٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی لیے آج وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کو مبارکباد دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ توانائی بجلی صارفین اور کسانوں کے مفاد میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ کسانوں کو اب سخت سرد راتوں میں آبپاشی نہیں کرنا پڑے گی۔ اب انہیں آبپاشی کے لیے دن کے وقت بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے فنڈ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری توانائی مسٹرنیرج منڈلوئی نے کہا کہ آج 1000 سے زیادہ نوجوان محکمہ توانائی سے تقرری نامے لے کر جائیںگے۔ ان کا اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ ریاست کی 6 توانائی کمپنیوں میں 51 ہزار 700 نئے مستقل عہدوں کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ کوشش ہندوستان میں توانائی کے شعبہ میں ریاست کو نئے معیارات کے ساتھ قائم کرے گا۔ محکمہ توانائی نے ہمیشہ ریاست اور ملک کی توانائی کی مانگ کو پورا کیا ہے۔ ریاست کا محکمہ توانائی شمسی توانائی اور روایتی توانائی کے شعبہ میں اختراعات کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ریاست میں آنے والے نئے صنعت کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ توانائی کے افسران و ملازمین اور ملازمین تنظیموں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں میئر شریمتی مالتی رائے، ایم ایل اے مسٹررامیشور شرما اور مسٹروشنو کھتری، ایم ڈی پاور مینجمنٹ کمپنی مسٹراویناش لاوینیا اور دیگر افسران نیزملازمین موجود تھے۔