بھوپال:24؍اگست:بڑی مسرت وخوشی کے ساتھ یہ بات قابل تحسین ہے کہ مدرسہ کے ایک طالب علم ( 13سال ) نے حفظ قرآن مکمل کیاہے،اس موقع پر تمام طلبا واساتذہ کی موجودگی میں ایک دعائیہ مجلس کاانعقاد ہوا۔ جس میں موقرعلمائے نے شرکت کی۔ مجلس میں علمائے کرام نے قرآن کی فضیلت اورحافظ قرآن کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی۔جبکہ حفظ کے استاذ قاری محمدنیر نے من تعلم القرآن وعلمہ ،پربات کی۔اس کے علاوہ مفتی محمدشکیل احمد جامعی(استاذ جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی) نے حافظ قرآن کی عظمت پر روشنی ڈالی۔اس کے علاوہ مفتی محمدعرفان عالم قاسمی نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ قرآن وحدیث کی روشنی پر حافظ قرآن کی عظمت کوبیان کرتے ہوئے فرمایاکہ ایک حافظ قرآن دس ایسے جہنمی شخص کی مغفرت کروائیں گے جن پر جہنم فرض ہوچکی ہو۔انہوں نے فرمایا کہ حافظ قرآن کے والدین کو روشن تاج پہنایاجائے گا۔ آج ہم دنیا کی چیزوں کوحاصل کرنے کے لئے کس طرح جدوجہد کرتے ہیں، لیکن حافظ قرآن بننے کے لئے اخلاص کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔ وہیں مفتی محمدجاوید انورمظاہری(ناظم مدرسہ تنویرالقرآن )نے طلبا کی ہمت وحوصلہ گفتگوکرتے ہوئے فرمایا کہ رب کریم کا کرم ہے کہ ہمارے ادارے سے اب تک کئی طلبا حفظ مکمل کرکے فارغ ہوچکے ہیں اور دوسرے اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔آج جس طالب علم نے قرآن مکمل کیا ہے، اس کی عمر محض ۱۳سال ہے۔ اللہ اس ادارے کو دینی خدمات کے لئے قبول فرمائے۔ آکر میں مفتی سید نظام الدین امام وخطیب مسجد کوہ فضا کی دعاپر مجلس کااختتام ہوا۔ اس موقع پر مدرسہ کے تمام اساتذہ کے علاوہ دیگراحباب بھی موجود تھے۔









