بھوپال:24؍اگست:بھوپال کے مشہور ومعروف شخصیت پرویز بھائی(کنجے بھائی ٹینٹ والے) کے انتقال پر دارالعلوم زکریاعباس نگر میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ جس میں مرحوم کے لئے ایصال ثواب کیاگیا،اس موقع پر مفتی محمدمحفوظ آفریدی نے مرحوم کے اوصاف حمیدہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم بہت سادہ دل انسان تھے،گوناگوں صفات کے مالک تھے اورعلمائے کرام کی بہت قدر کرتے تھے۔ خاص طورپر دارلعلوم زکریاسے ان کو خاص انسیت تھی۔ان کے انتقال سے دارالعلوم کے اراکین غمگین ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ رب العزت مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اوران کے اہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے۔ اس موقع پر مفتی محفوظ آفریدی قاسمی ،مفتی مسعود آفریدی قاسمی،حافظ ناظم ،مولوی منظور،حافظ مطلوب،قاری انیس،حافظ شعیب صاحبان کے علاوہ دارالعلوم کے طلبا واساتذہ موجود تھے۔