نئی دہلی ،22 اگست (یو این آئی ) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اقوام متحدہ اور امن مشنوں میں فوجیوں کا تعاون کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر صنفی مساوات اور شمولیتی قیادت کو فروغ دے کر دنیا میں دیرپا امن کے قیام کی سمت کام کر رہا ہے۔
مسٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں ہندوستان سمیت 15 ممالک کی خواتین فوجی افسران سے بات چیت کی۔ یہ افسران مانیک شا سنٹر میں دو ہفتے کے اقوام متحدہ کے خواتین ملٹری آفیسرز کورس میں حصہ لے رہی ہیں۔ وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے زیراہتمام اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ سینٹر کے زیر اہتمام اس کورس کا مقصد اقوام متحدہ کے کثیر جہتی مشنوں میں موثر شرکت کے لیے خواتین فوجی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھانا ہے۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعاون کرنے والے سب سے بڑے ملک کے طور پر، ہندوستان ان مشنوں میں ان کی شرکت کا زبردست حامی رہا ہے۔
انہوں نے کہا، “ہم مسلح افواج اور امن دستوں میں خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسیوں کو مضبوط کر رہے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں قیادت اور خدمت کرنے کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ ہم صنفی مساوات اور جامع قیادت کو فروغ دینے، اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر کے لیے اقوام متحدہ اور فوجی تعاون کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔







