بھوپال، 17/اگست:عیش باغ اسٹیڈیم کے ڈاکٹر اے پی جے ابو الکلام پارک میں 15 اگست یوم آزادی کے مبارک موقع پر پرچم کشائی کی گئی، جس میں مہمان خصوصی کارپوریٹر مسرت بابو مستان نے جھنڈا پھیرایا اور شرکاء کو اپنے تاثرات سے نوازا، اس کے بعد اس پروگرام کے روح رواں اور منتظم مسرور حنفی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حب الوطنی سے سرشار ترانے پیش کیے، جس میں اہل محلہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔









