بھوپال:17؍اگست:ڈائنے مک موبائل انسٹی ٹیوٹ میں79ویں یوم آزادی کے مبارک موقع پر آئیے ہم ملک کے تمام شہریوں کی خوشحالی، مساوات اور وقار کی حفاظت کرتے ہوئے سنہرے ہندوستان کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کریں۔یوم آزادی کے موقع پر ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے بہادر بیٹوں کی یاد میں شجر کاری کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر حب الوطنی، اتحاد اور خیر سگالی کے راستے پر چلتے ہوئے اس یوم آزادی کو باوقار طریقے سے منائیں اور ہیروز کی یاد میں ایک درخت لگائیں۔ منت ویڈنگ ہال کے سامنے، ڈائنامک موبائل انسٹی ٹیوٹ، بھوپال۔
اس موقع پر محمد شاکر اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی، وارڈ 43 کے کونسلر نسیم راجہ زاہد منصوری، سماجی کارکن جبار بھائی اور دیگر موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈائنےمک انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر محمد بھائی نے کی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ان سب کو ایک ایک پودا دے کر نوازا گیا۔ شہر قاضی مشتاق علی ندوی پرساد نسیم راجہ عبدالجبار جعفر خان، فضا خان، حلیم خان، حاجی عبدالسلام، نسیم غفور، ڈائنےمک موبائل انسٹی ٹیوٹ شاکر خان موجود تھے۔