بھوپال:16؍اگست: ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی بھوپال میں صبح8 بجے ناظم جامعہ مولانا مفتی محمد احمد خان، حاجی عبد الرقیب خان، مولانا عبد الودود خان،مفتی رشید الدین قاسمی،حاجی عبد العزیز کے ہاتھوں جھنڈا لہرایا گیا،اسکے بعد جامعہ کے طلباء عظام نے قومی ترانے پیش کیے ،اس موقع پر مولانا مفتی محمد احمد خان نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے والد محترم مجاھد آزادی حضرت مولانا مفتی عبد الرزاق خان رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کرکے خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ آج ہم آزاد ہندوستان میں جو سانس لے رہے ہیں،اسکے پیچھے ہر مذہب کے لوگوں کی قربانیاں رہی ہیں،لہذا ہمیں بھی چاہیے کہ ملک کی ترقی کے لئے ہم جو خدمات کر سکتے ہیں کریں، آخر میں مفتی رشید الدین قاسمی نے ملک کی سلامتی،امن و امان اور آپسی بھائی چارہ قائم رہنے کی دعا فرمائی۔ اس موقع پر مولانا واجد علی قاسمی،مولانا محمد اسحاق قاسمی،مفتی عبد المعبود قاسمی، قاری عبد السلام، قاری شان محمد،قاری محمد عمران ،مولانا مفتی شکیل احمد واجدی، مولانا امین اللہ جامعی،مفتی عبد الحسیب جامعی،مفتی ریاست اللہ جامعی،مولانا نشاط بیگ،مولانا سلیمان جامعی،مولانا امان اللہ جامعی،مولانا محمد توصیف جامعی،مولانامحمد ارشاد جامعی اور جامعہ کے دیگراساتذہ کرام و طلباء عظام موجود رہے۔









