سیہور،5 اگست:انجمنِ فکرِ ادب، سیہور کے زیرِ اہتمام 31 جولائی کی شب سیہور چھاؤنی علاقے میں ایک شاندار اور یادگار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ شاعری اور ادب کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اس محفل میں شریک رہی، جس سے پروگرام ایک ادبی تہوار میں بدل دیا۔اس ادبی محفل کی صدارت معروف ماہرِ تعلیم جناب ساجد حسن نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض جناب عارف علی عارف نے بخوبی انجام دیے۔ محفل میں بطور مہمانِ خصوصی ملک کے مشہور شاعر جناب اقبال مسعود کی موجودگی نے پروگرام میں چار چاند لگا دیے۔ ان کی شاعری نے سامعین کو گہرائی سے متاثر کیا اور محفل کو ایک نئی روانی عطا کی۔
مشاعرے میں جن شعراء کرام نے شرکت کی اُن کے نام درجِ ذیل ہیں:
عارف علی عارف، سہیل عمر، سرور حبیب، ڈاکٹر احسان اعظمی، صادق رائن، عامر اظہر، انوراگ بھارت، اے۔ آر۔ ساحل، انوپم شرما وغیرہ۔
اس ادبی پروگرام کے میزبان جناب صادق راعین نے مہمانوں اور سامعین کا گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔محفل دیر رات تک جاری رہی اورہر شاعر نے اپنے منفرد انداز میں نظم، غزل اور اشعار پیش کر کے سامعین کومسحور کر دیا۔ ماحول مکمل طور پر ادبی رنگ میں رنگ گیا اور شاعری کی تازگی نے سیہور کی ثقافتی فضا کو ایک نئی بلندی دی۔یہ مشاعرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سیہور نہ صرف شاعری کی روایت کو زندہرکھے ہوئے ہے بلکہ ابھرتے ہوئے شعراء کو ایک فعال پلیٹ فارم فراہم کرکے انکی حوصلہ افزائی کرنے میں بھی پیش پیش ہے۔