بھوپال:31؍جولائی:ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک ہر سال اگست کے پہلے ہفتے میں منایا جاتا ہے۔ یکم اگست سے شروع ہونے والے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے موقع پروزیر خواتین واطفال ترقیات محترمہ سشیل نرملا بھوریا نے آنگن واڑی کارکنوں، معاونین اور ریاست کے تمام شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کو پیدائش کے پہلے گھنٹے میں ماں کا دودھ اور چھ ماہ تک صرف ماں کا دودھ دینا بہت ضروری ہے۔ اس پیغام کو گھر گھر، گاؤں گاؤں پھیلائیں اور ماؤں کو صحیح وقت پر صحیح معلومات دے کر بااختیار بنائیں۔وزیر محترمہ بھوریا نے کہا کہ ماں کا دودھ نومولود کے لیے امرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ نوزائیدہ کی زندگی کے تحفظ، غذائیت اور صحت کی پہلی اور اہم ترین بنیاد ہے۔ پہلا گاڑھا دودھ (کولسٹرم) بچے کو نہ صرف انفیکشن سے بچاتا ہے بلکہ اس میں قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے۔ اس سے ماں اور بچے کا پہلا رشتہ بھی مضبوط ہوتا ہے انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی روایتی غلط فہمیوں کے باعث کئی علاقوں میں نومولود کو شہد، دال یا پانی پلایا جاتا ہے جو بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
وزیرخواتین واطفال ترقیات محترمہ بھوریا نے کہا کہ آنگن واڑی کارکنان صرف سیویکا نہیں ہیں بلکہ معاشرے میں غذائیت اور صحت کی تبدیلی کی علمبردار ہیں۔