بھوپال 29جولائی: وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ کیسے بھی جرائم ہوں، ان پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ مدھیہ پردیش جرائم پر قابو پانے کے کاموں اور اختراعات میں متعدد نظریہ سے آگے بھی ہے۔ اس صورتحال کو بھی بہتر بنانے کی کوششیں ہوں۔ نکسل متاثرہ علاقوں میں عدم اعتماد کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ تمام طبقات کی ترقی اور سب کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔ ترقی اور سلامتی کو مکمل ترجیح دے کر عوامی اعتماد کو مضبوط کیا جائے۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو منگل کی شام وزیر اعلیٰ رہائش گاہ واقع سمتو بھون میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سینئر افسران کے ساتھ ریاست کی امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے نکسل متاثرہ علاقے کے سینئر انتظامی اور پولیس افسران سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جانکاری بھی لے کر ضروری ہدایات دیں۔
پولیس کی موجودگی سڑک سے لے کر عوام کے دل تک ہووزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ شہروں میں اہم راستوں پر کرتب( اسٹنٹ) دکھانے والوں، ہتھیار لہرانے والوں، گائے پر مظالم کرنے والوں یا منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس کی موجودگی سڑک سے عوام کے دل تک ہونا چاہئے۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ مختلف قسم کے معاملات میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کو مل کر ضروری طریقہ کار کے مطابق کام مکمل کریں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے نئے قوانین کے نفاذ میں مدھیہ پردیش کے فعال کردار پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ حکومت ہند نے جرائم پر قابو پانے کے کام اور سرگرمیوں میں مدھیہ پردیش کی کوششوں اور اختراعات کی تعریف کی ہے۔ اس صورتحال کو برقرار رکھنے اور اس کی سطح کو مزید بلند کرنے کی کوشش کی جائیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاست میں نکسل مخالف مہم کے تحت جہاں نکسل عناصر کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے وہیں سڑک کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ 14 جون کو بالاگھاٹ ضلع میں 4 ماؤنوازتصادم میں مارے گئے۔ ان کے کئی ہتھیار بھی ضبط کئے گئے۔ حال ہی میں 19 جولائی کو بالاگھاٹ کے لانجی علاقہ مین مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر کے سرحدی جنگلاتی علاقے میں ماؤنوازوں کے ساتھ تصادم میں کمپیوٹر ٹیبلٹس، دوربین اور دیگر اشیاء ضبط کی گئیں۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ نکسل متاثرہ علاقوں میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بالاگھاٹ ضلع اور پولس انتظامیہ نے عوامی فلاحی اسکیموں میں سیر حاصل کرنے کے مقصد سے کئی نئے کام کیے ہیں۔ ہر ہفتے نکسل متاثرہ گائووںمیں عوامی خدمات کیمپ، قبائلی رقص گروپوں میں 344 روایتی موسیقی کے آلات اور ملبوسات کی تقسیم کا کام کیاگیا ہے۔ اس کے ساتھ قبائلی گائووں میں جنگلات کے حقوق کے سرٹیفکیٹ کی تقسیم، سنگل سہولت کیندر کے ذریعہ مختلف اسکیموں کے فائدے فراہم کرنے اور ملیٹس تقسیم جیسے کام کیے گئے ہیں۔ بالاگھاٹ کلکٹر نے بتایا کہ تیندو پتہ جمع کرنے والوں کو اعزازیہ کی ادائیگی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ منڈلا کلکٹر نے بتایا کہ صحت شعبہ پر توجہ دی جارہی ہے۔ سکیل سیل انیمیا کی نشاندہی کے لیے کیمپ لگائے گئے ہیں۔
کوڈو کٹکی کی پیداوار کو دوگنا کرنے کا ہدف ہے۔ ڈنڈوری کلکٹر نے بتایا کہ فاریسٹ رائٹس ایکٹ کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ جبل پور کمشنر نے بتایا کہ ڈویزن کے نکسل متاثرہ اضلاع میں صحت، خواتین و اطفال ترقی اور محکمہ خوراک کی اسکیموں کو بہتر طریقے سے نافذ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔









