بھوپال:29؍جولائی:وزیر کھیل اور نوجوان بہبود مسٹر وشواس کیلاش سارنگ نے کہا ہے کہ کھلاڑی پوری صلاحیت کے ساتھ اپنے کھیل مہارت کا مظاہرہ کریں اور مدھیہ پردیش کا نام ملک میں روشن کریں۔ ریاستی حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ وزیر مسٹر سارنگ منگل کو تاتیا ٹوپے اسپورٹس اسٹیڈیم میں ریاستی سطح کی باکسنگ چمپئن شپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ممتاز کھلاڑیوں اور ٹیم کو انعامات تقسیم کئے۔
مدھیہ پردیش باکسنگ میں بھی ملک میں اولین مقام بنائے گا
وزیر مسٹر سارنگ نے امید ظاہر کی کہ مدھیہ پردیش ایسے انعقادات سے باکسنگ میں بھی ملک میں اولین مقام بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے کی تشکیل میں کھیلوں کا اہم مقام ہے۔ کھیل سے انسان نظم و ضبط کا پابند بنتا ہے اور کھیل جذبہ سے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔وزیر مسٹر سارنگ نے کہا کہ وزیر اعظم مسٹرنریندر مودی نے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کیا ہے۔ حال ہی میں کھیلوں کی ایک نئی پالیسی نافذ ہوئی ہے۔ اب پہلی بار ملک میں کھیل کی تمام ایسوسی ایشنز ،فیڈریشنز بہتر طریقوں سے کھیلوں کی ترقی کے لیے کام کر سکیں گی۔ حکومت کے ساتھ ان کا صحیح تال میل ہو اس کیلئے مرکزی حکومت نے لوک سبھا میں ایک توسیعی بل پیش کیا ہے۔ آنے والے وقت میں ملک میں کھیلوں کی مزید ترقی ہوگی۔ اس بل کا اعلان وزیر مسٹرسارنگ کی جانب سے ایک سال قبل مرکزی وزیر کھیل کو دی گئی تجویز پر نیشنل اسپورٹس ٹریبونل بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیر مسٹرسارنگ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش میں کھیلوں کے فروغ، ترقی اور بہتر کھیل سہولیات دستیاب کی جارہی ہیں









