نئی دہلی25جولائی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہلی کی بگڑتے ہوئے نظامِ قانون پر سپریم کورٹ کا مداخلت کرنا، حکومت کی ساکھ اور دہلی پولیس پر اس کے کنٹرول سے متعلق سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 11 سالوں سے مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے اور وزارت داخلہ کے ماتحت دہلی کا نظامِ قانون ہمیشہ کمزور ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار پولیس کمشنر اور لیفٹیننٹ گورنر کو خطوط لکھ کر دہلی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے، لیکن حالات لگاتار خراب ہو رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ راجدھانی دہلی میں دن دہاڑے قتل، نشہ آور اشیاء کی غیرقانونی تجارت اور خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر دہلی کانگریس مسلسل مہم چلا کر حکومت کو متنبہ کرتی رہی ہے، اور اب سپریم کورٹ کی تشویش یہ ثابت کرتی ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ اور دہلی حکومت ان جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ دیویندر یادو نے مشورہ دیا کہ اگر سپریم کورٹ کی ہدایت پر مرکز اور دہلی حکومت فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کر کے گینگسٹرز سے متعلق کیسوں کا جلد فیصلہ کرے۔ اس سے نہ صرف مجرموں کو تیزی سے سزا ملے گی بلکہ عدالتوں پر بوجھ بھی کم ہوگا۔ اس وقت دہلی میں گینگسٹرز کے تقریباً 288 مقدمات زیر التوا ہیں، جبکہ قتل، عصمت دری، خواتین کے خلاف جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے ہزاروں کیسز بھی اس وقت فیصلہ طلب ہیں۔
ٹرک نے بائیک میں ماری ٹکر، خاتون کی موت
جونپور:25جولائی(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقے میں جمعہ کو ٹرک کی زد میں آنے سے بائیک سوار خاتون کی موت ہوگئی۔